گال ٹیسٹ:پاکستان 233 رنز بنا کرآؤٹ

پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 233 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے جس کی بدولت سری لنکا نے پہلی اننگز میں 147 رنز کی بھاری برتری حاصل کر لی ہے۔گال میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 191 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو حسن علی اور یاسر شاہ وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے آٹھویں وکٹ کے لیے 32 رنز کی ساجھے داری قائم کی، حسن علی 21 رنز بنانے کے بعد پراباتھ جے سوریا کی وکٹ بن گئے۔اس کے بعد سری لنکا کو پاکستان کی اننگز کو سمیٹنے میں زیادہ دیر نہ لگی اور پوری ٹیم 233 رنز پر پویلین رخصت ہو گئی، یاسر شاہ نے 26 رنز بنائے۔اس طرح سری لنکا نے پہلی اننگز میں 147 رنز کی بڑی لیڈ حاصل کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈسن نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ جے سوریا نے تین وکٹیں لیں۔یاد رہے کہ سری لنکا نے اوشادا فرنینڈو، دنیش چندیمل اور نروشن ڈکویلا کی نصف سنچریوں کی مدد سے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں