گال ٹیسٹ:پاکستان کو فتح کےلیے44رنز درکار

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے- پاکستان کو فتح کے لیے 44 رنز درکار ہیں اور اس کی 5 وکٹیں باقی ہیں۔گال میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن پاکستان نے 222 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے فتح کے لیے مزید 120 رنز درکار تھے۔سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق کے ہمراہ نائب کپتان محمد رضوان موجود تھے اور دونوں نے مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 71رنز کی شراکت قائم کی، اس مرحلے پر جے سوریا نے 40 رنز بنانے والے رضوان کو چلتا کردیا۔دوسرے اینڈ سے عبداللہ نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور نئے بلے باز آغا سلمان کے ساتھ مزید 22 رنز جوڑے البتہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے آغا سلمان دوسری اننگز میں بھی خاطر خواہ کھیل پیش نہ کر سکے اور 12 رنز بنانے کے بعد جے سوریا کی اننگز میں چوتھی وکٹ بن گئے۔آغا سلمان کے آؤٹ ہوتے ہی امپائرز نے میچ کے آخری دن کھانے کے وقفے کا اعلان کردیا۔جب کھانے کا وقفہ ہوا تو پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 298رنز بنائے تھے اور اسے میچ میں فتح کے لیے مزید 44 رنز درکار ہیں، عبداللہ شفیق 139 رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں