کےالیکٹرک:ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7.43 روپےفی یونٹ سستی کردی ہیں

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7.43 روپے فی یونٹ سستی کردی ہے نیپرا کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں کے الیکٹرک کی جانب سے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ممبر نیپرا بھی موجود تھے۔ دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ اگروفاق کےالیکڑک کو بجلی نہ دے تو صارفین تو پس جائیں گے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی 7 روپے43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا اور اس سے کراچی کے صارفین کو 10 ارب 61 کروڑ سے زائد کاریلیف ملے گا۔ واضح رہے نیپرا کی جانب سے کی گئی یہ کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ جنوری کے بلوں میں کراچی کے شہریوں کیلئے فی یونٹ بجلی 7 روپے 43 پیسے سستی کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں