کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرچارج چھوڑدیں،وفاق،سی سی پی اوکام کرتےرہیں،وزیراعلی پنجاب

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے پر وفاق اور پنجاب میں ٹھن گئی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے غلام محمودڈوگرکو چارج چھوڑنے سے روک دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور کے تبادلے پر وفاقی حکومت سے احتجاج کیا ہے اور سی سی پی اوغلام محمودڈوگرکوچارج چھوڑنےسے روک دیا ہے۔پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی ہے، سی سی پی او کو وفاقی حکومت نہ ہٹاسکتی ہے نہ تبادلےکی مجازہے، سی سی پی او لاہور کو ہٹانے یا لگانے کا اختیار میرا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ہرغیرقانونی اقدام پربھرپوراحتجاج کرتےہیں۔دوسری جانب وزیرِداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کے اگلے حکم تک غلام محمود ڈوگر فرائض انجام دیتے رہیں گے اور وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات واپس لے لیں اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں