کینیڈا میں 59 سالہ شخص کے قتل کے الزام میں 8 نوعمر لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ان لڑکیوں کی عمریں 13 سے 16 سال کے درمیان ہیں جن کے قبضے سے متعدد ہتھیار ملے ہیں۔ لڑکیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اتوار کی رات 59 سالہ شخص کو چاقو سے وار کرکے قتل کیا تھا جو بے گھر افراد کی ایک پناہ گاہ میں رہ رہا تھا۔ ٹورنٹو پولیس کے جاسوس سارجنٹ ٹیری براؤن کے مطابق اتوار کو آدھی رات کے قریب یہ شخص زخمی حالت میں ملا تھا جو اسپتال میں دم توڑ گیا، ان لڑکیوں کو حملے کے مقام کے قریب سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے متعدد ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔ جاسوس سارجنٹ ٹیری براؤن نے کہا کہ ان لڑکیوں اور مقتول کی ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی تاہم یہ نہیں معلوم کہ وہ اس شام کو کیسے اور کیوں ملے تھے؟، کچھ اطلاعات کے مطابق نوعمر لڑکیاں شراب کے لیے اس کے پاس آئی تھیں۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ازخود منظور ہوکر قانون بن گیا، نوٹیفکیشن جاری
جس بینچ پرپارلیمنٹ نےعدم اعتماد کیااس کےسامنے کیسے پیش ہوجاؤں،فضل الرحمن
عدالت 14 مئی کو الیکشن کرانے کا فیصلہ واپس نہیں لے گی، چیف جسٹس
“آئین پاکستان” موبائل ایپلی کیشن کا اجرا
جنوبی کوریا کےمعروف پاپ گلوکارمون بن25 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
گل قند کےفوائد
گرل فرینڈ ملنےمیں دشواری،امریکی شخص نےقد لمباکرنےپر ایک کروڑ35 لاکھ خرچ کر دیے
عمرہ زائرین کی گاڑی کوحادثہ،9 پاکستانی جاں بحق
ہمارےکارکنوں کوگرفتارکرکےان کےسافٹ ویئراپ ڈیٹ کیےجا رہےہیں،عمران خان
چوہدری انوارالحق بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب