کیس کھلتے ہی نازک کمریا پھرسےخراب ہو گئی،شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے جیسے ہی کیس کی تفتیش شروع کی، شہباز شریف کی کمر میں تکلیف ہو گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہاکہ وہی پرانے بہانے ،وہی پرانے جھوٹ۔بیچارے چند دن پہلے ہی ایک نجی چینل کی طرف سے فرمائشی خبرکروا کر جھوٹ موٹ کے انٹرنیشنل صادق اورامین بنوانے کی کوشش میں تھے اور تفتیش کی ایک ہی خبر پر نازک کمریا پھر سے خراب ہو گئی۔ایف آئی اے نے جیسے ہی کیس پر تفتیش شروع کی شہباز شریف صاحب کی کمر میں تکلیف ہو گئی۔ وہی پرانے بہانے وہی پرانے جھوٹ۔ بچارے چند دن پہلے ہی ایک نجی چینل کی طرف سے فرمائشی خبر کروا کر جھوٹ موٹ کے انٹرنیشنل صادق اور امین بنوانے کی کوشش کی اور تفتیش کی ایک ہی خبر پر نازک کمریا پھر سے خراب۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج اپنے گھر کی سیڑھیوں سے گر گئے تھے اور ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں