کورونا پھیلا تو پی ایس ایل7 روزکیلئےمعطل ہو گا،پروٹوکولز طے

کورونا کی تازہ لہر کے پیش نظر رواں ماہ شیڈول پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے ساتویں ایڈیشن کیلئے پروٹوکولز طے کیے گئے ہیں ۔ جس کے مطابق پی ایس ایل سے وابستہ افراد کیلئے 3 روز کا قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ملکی اور غیر ملکی افراد 20 جنوری سے قرنطینہ میں داخل ہو جائیں گے، کووڈ مثبت آنے کی صورت میں متاثرہ شخص کیلئے 10 روز کی آئسولیشن لازمی ہوگی۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے دوران کھلاڑیوں کی فیملیز کو ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق میچ کے انعقاد کیلئے 13 کھلاڑیوں کا دستیاب ہونا لازمی ہوگا، 13 سے کم کھلاڑی دستیاب ہوئے تو میچ ممکن نہیں ہو گا۔ذرائع کے مطابق ایونٹ کے دوران کورونا پھیلنے کی صورت میں ایونٹ 7 روز کیلئے معطل ہو گا جسے ری شیڈول کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کیلئے 24 کھلاڑیوں کا ریزرو پول تیار ہوگا، ریزرو پول 20 جنوری سے ہی قرنطینہ میں داخل ہو جائے گا، اس ریزرو پول سے ضرورت پڑنے پر کھلاڑیوں کو لیا جا سکے گا، یہ ریزرو پول مقامی کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں