کورونا وائرس کےبڑھتےہوئےکیسز،این سی او سی فوری بحال کرنےکاحکم

وزیراعظم شہباز شریف نے کورونا وائرس کے نئے اومیکرون ویرینٹ کے بڑھتے ہوئے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں ۔وزیراعظم نے وزارت برائے قومی صحت سے اومیکرون ویرینٹ کے نئے سب ویرینٹ کے حوالے سے موجودہ صورتحال سے متعلق رپورٹ طلب بھی طلب کر لی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا وائرس کے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی۔یاد رہے کہ حکومت نے ملک میں کووڈ-19 کے کیسز میں تیزی سے کمی اور بڑی آبادی کی کامیاب ویکسی نیشن کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو31 مارچ کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں