کورنگی زمان ٹاؤن میں مبینہ پولیس تشدد سےنوجوان ہلاک

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں مبینہ پولیس تشدد سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے زمان ٹاؤن تھانے کی پولیس چوکی کو آگ لگادیا۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ دوسری جانب پولیس کا دعویٰ ہے کہ نوجوان کو منشیات فروشی کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوکی انچارج نے شہریوں کی نشاندہی پر گلی میں بے ہوش پڑے نو جوان کو رکشے میں ڈال کر اسپتال منتقل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں