کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈٰی ایٹرز کے کپتان کی کوئی تبدیلی زیر غور نہیں، سرفراز ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا۔نیاناظم آباد اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کا کہنا تھا گزشتہ تین برسوں کے دوران پی ایس ایل میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی تاہم ناقص پرفارمنس کی متعدد وجوہات تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو کوویڈ-19 کی صورتحال اور کھلاڑیوں کی انجریز کی وجہ سے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی متاثر ہوئی، کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کا اچھا کمیشن بھی نہیں بن سکا، اس کے علاوہ بھی جو کچھ ہوا اس کو دوہرانا اب اچھا نہیں لگتا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں بڑی تبدیلی اور قیادت کےحوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ندیم عمر نے کہا کہ اس حوالے سے بالکل فکر نہ کی جائے، سرفراز احمد ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا۔اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ لاہور قلندر نے پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا، ہمیں خوشی ہے کہ پی ایس ایل ایک عالمی ایونٹ بن رہا ہے۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ رواں سال ہماری فرنچائز لیگ میں نئے رنگ میں سامنے آئے گی۔
ڈالرایک روپے47 پیسےمہنگا ہوکر194 روپےکا ہوگیا۔
پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی سمیت مزید افسران گرفتار
وزیراعظم کی یو اے ای صدرسے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پرتعزیت
خاتون صحافی شیرین ابوعقلہ کےجنازے پراسرائیلی فوج کا حملہ،بیلاحدید کی شدیدمذمت
شمالی وزیرستان میں پولیوکےتیسرےکیس کی تصدیق،بچوں کو حفاظتی قطرےضرور پلوائیں،وزیر صحت
برطانیہ میں منکی پوکس بیماری کےدو کیسز رپورٹ
کراچی میں ہیٹ ویو کےباعث ایک اور کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا
امریکی:کیلیفورنیا کےچرچ میں فائرنگ،1شخص ہلاک،5 افراد زخمی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا نوٹیفکیشن جاری
تربوز خوشذائقہ اور غذائیت سے بھرپور سپرفوڈ