کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگاپربت چوٹی سر کرلی

دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگا پربت چوٹی سر کرلی۔لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز نے 8ہزار 126 میٹر چوٹی پر صبح پونے 9 بجے قومی پرچم لہرایا۔شہروز نے 8 ہزار میٹر بلند آٹھویں چوٹی سر کی ہے۔شہروز کاشف کے والد سلمان نے نانگا پربت سر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہروز دنیا کی تمام 14 آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔وہ خطرناک ترین چوٹی کے ٹو اور ماونٹ ایورسٹ پر پہلے ہی پاکستانی پرچم لہرا کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ شہروز کاشف کے والد نے ایکسپریس نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں حکومتی سپورٹ نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کامیابیوں کا کریڈٹ سب لیتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے جو سپورٹ ملنی چاہیے، وہ کوئی نہیں کرتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں