کل یا پرسوں تحریک پیش کردیں گے،عمران کو جانا ہوگا، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ریاست کو بچانے کے لیے عمران خان کو جانا ہو گا، ہماری گنتی پوری ہوگئی، 8 یا 9 تاریخ کو تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی امپائر نیوٹرل ہو جائے۔ وزیراعظم کو ہٹانے سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی کو ہٹانے کا فارمولا دیا تھا۔ اس کے برعکس مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی تھی کہ ماحول بنا ہوا ہے، سپیکر کے خلاف تحریک آئی تو وزیراعظم کو ارکان کو مینج کرنے کا وقت مل جائے گا۔ وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے مزید وقت دینا ٹھیک نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں