کل تک پرویز الہیٰ نےاعتماد کا ووٹ نہ لیا تووزیراعلیٰ ہاؤس سیل کردیں گے،رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر پرویز الہٰی نے بدھ تک پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وہ وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرویز الٰہی خود کہتے ہیں اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں ہوں ، وہ دُہائی دے رہے ہیں کہ 99 فیصد ارکان چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں نہ ٹوٹیں تو پھر تحریک نہ آتی تو کیا ہوتا۔ اگر وہ کہتے ہیں کہ اسمبلیاں نہیں ٹوٹنی چاہیے تو پھر کیوں اسمبلیاں توڑ رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایک پاگل آدمی اور احمق انسان تحریک انصاف اور پنجاب کو حادثے سے دوچار کر رہا ہے، قوم اور اداروں میں اتفاق ہے اس پاگل آدمی کو روکا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے سے متعلق موقف غلط ہے اور آئین کے خلاف ہے، گورنر اسمبلی کا اجلاس بلا سکتا ہے، پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے، اگر پرویز الہی کل اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو پھر گورنر نئے وزیر اعلی کے انتخاب کا اعلان کر سکتے ہیں۔ رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ اگر بدھ کی شام 4 بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس نا ہوا اور وزیر اعلی پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وہ وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے۔ دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کااجلاس ہم نے ختم نہیں بلکہ ملتوی کیا ہے، پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں گورنر پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہہ سکتے

اپنا تبصرہ بھیجیں