حجاب پر پابندی کیخلاف احتجاج کرنے والی کالج طالبات کو معطل کردیا گیا، طالبات کا کہنا ہے کہ وہ جان دے دیں گی مگر حجاب نہیں چھوڑیں گی۔اس حوالے سے بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک کالج کی انتظامیہ نے حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والی 58طالبات کو معطل کردیا۔ معطلی ختم ہونے تک طالبات کا کالج کی حدود میں داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ تمام 58 طالبات شیرالاکوپا کے گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج میں زیر تعلیم ہیں۔ مشتعل طالبات کی کالج عہدیداران کے ساتھ بحث ہوئی، جس کے بعد پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے مداخلت کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پرنسپل کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ نے حجاب پہن کر کلاسوں میں جانے کی ضد کرنے والی طالبات کو عدالت عالیہ کے عبوری حکم کے بارے میں سمجھانے کی کوشش کی تاہم انہوں نے ایک نہیں سنی اور حجاب پہننے پر بضد رہیں لہٰذا انہیں عارضی طور پر کالج سے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حجاب کیلئے احتجاج کرنے پر دیگر مظاہرین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس میں جمعرات کے روز لوگوں پر مقدمات درج کیے گئے، ان لوگوں نے حجاب پر پابندی لگانے پر کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا تھا۔بھارتی حکومت کی جانب سے اسکول و کالج کی طالبات پر حجاب کی پابندی کیخلاف مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پرمظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
ڈالرایک روپے47 پیسےمہنگا ہوکر194 روپےکا ہوگیا۔
پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی سمیت مزید افسران گرفتار
وزیراعظم کی یو اے ای صدرسے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پرتعزیت
خاتون صحافی شیرین ابوعقلہ کےجنازے پراسرائیلی فوج کا حملہ،بیلاحدید کی شدیدمذمت
شمالی وزیرستان میں پولیوکےتیسرےکیس کی تصدیق،بچوں کو حفاظتی قطرےضرور پلوائیں،وزیر صحت
برطانیہ میں منکی پوکس بیماری کےدو کیسز رپورٹ
کراچی میں ہیٹ ویو کےباعث ایک اور کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا
امریکی:کیلیفورنیا کےچرچ میں فائرنگ،1شخص ہلاک،5 افراد زخمی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا نوٹیفکیشن جاری
تربوز خوشذائقہ اور غذائیت سے بھرپور سپرفوڈ