کرس گیل نے آئی پی ایل سےعلیحدگی اختیار کر لی

کرس گیل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیاہے۔اسٹار بلے باز کرس گیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ بائیو سیکیور ببل سے اکتا گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ میں اپنے چھکوں کی وجہ سے مداحوں کے دل میں گھر کرنے والے کرس گیل نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ایک کے بعد دوسرے ببل کا حصہ بنا ہوں۔ویسٹ انڈین کرکٹر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ذہنی طور پر خود کو ری فریش ہونا چاہتا ہوں اس لیے بائیو سیکیورببل سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ کرس گیل آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کررہے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں