عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کے دوران ایک بچے کا انتقال ہو گیا۔رونالڈو نے 18اپریل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پوسٹ میں اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی والدین کے لیے سب سے بڑا درد ہے لیکن ان کی بچی کی پیدائش انہیں ’امید اور خوشی‘ کے ساتھ اس لمحے کو جینے کی طاقت دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب اس نقصان پر بہت غمزدہ ہیں اور اس مشکل وقت میں پرائیویسی کی درخواست کرتے ہیں۔ان کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے بھی اس مشکل وقت میں ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔پچھلے سال اکتوبر میں جوڑے نے اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے، مانچسٹر یونائیٹڈ کے 37سالہ اسٹار اور ان کی 28 سالہ گرل فرینڈ روڈریگوئیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر الٹراساؤنڈ کی تصاویر شیئر کر کے لکھا تھا کہ ہم یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ہمارے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔اس کے بعد انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ان دو بچوں میں سے ایک لڑکا اور دوسری لڑکی ہے۔کرسٹیانو رونالڈو کے چار بچے ہیں جن میں کرسٹیانو رونالڈو جونیئر، جڑواں بچے ایوا ماریا اور میٹیو اور الانا مارٹینا شامل ہیں۔نومولود کی پیدائش کے بعد رونالڈو اب پانچ بچوں کے باپ بن گئے ہیں۔
ویڈیو گیمزسے بچوں کی ذہانت میں اضافہ
عمرسرفراز چیمہ کی درخواست پراعتراض ختم،لارجر بنچ تشکیل دینےکی ہدایت
عدلیہ اپنےکام سےکام رکھے،ورنہ خودحکومت کرلیں،مولانا فضل الرحمن کی سخت تنقید
ملک ریاض سےریکور کی گئی رقم پربریفنگ دی جائےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نیب کوحکم
ماریوپول میں 1700 سےزائد یوکرینی فوجیوں نےہتھیار ڈال دیے،روس کادعوی
ترک نژاد جرمن باکسر موسی یامک دوران فائٹ انتقال کرگیا
امریکا میں عمران خان کےدورہ روس کا دفاع کرنےپربلاول بھٹوکی تعریف
وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سپریم کورٹ کوجوابدہ نہیں ہیں، عرفان قادر
بھارتی پنجاب کانگریس کےسابق صدرنوجوت سنگھ سدھوکو1 سال قید کی سزا
سپریم کورٹ نےہائی پروفائل مقدمات میں تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی