کراچی کےمختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش،کرنٹ لگنے سے3افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس کے بعد درجنوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے،- جبکہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔کراچی کےمختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ، سٹی ریلوے کالونی سمیت کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ ملیر، صدر، شاہراہ فیصل، پی آئی بی، یونیورسٹی روڈ پر بھی بارش ہوئی۔ گرو مندر، نمائش اور سولجر بازار کے اطراف بادل جم کر برسے۔جناح ہسپتال کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے باہر پانی جمع ہو گیا، بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔ صدر میں برنس روڈ کا علاقہ پانی میں ڈوب گیا، فوڈ سٹریٹ پر قائم بیشتر دکانوں میں پانی داخل ہونے سے دکانداروں کا خاصا نقصان ہوا۔ کبوتر چورنگی سے سندھ اسمبلی جانے والی سڑک تالاب بن گئی۔بارشوں کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں