کراچی کےشہری اپنےمسائل کوسو گنابڑھا کربیان کرتے ہیں،سعید غنی

سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کہا ہےکہ کراچی کے شہری اپنے مسائل کو 100 گنا بڑھا کر بیان کرتے ہیں، یہ دنیا کا واحد شہر ہے جہاں لوگ خود گٹر لائنیں بلاک کرتے، پانی کی لائنیں پنچر کرتے اور اسٹریٹس لائٹس پر نشانے بازی کرکے ان کو ناکارہ کرتے ہیں۔ سعید غنی نے ایسے واقعات کا ثبوت ہونے کا دعویٰ بھی کیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ مسائل حل کرنا تو ایک طرف کیا، مسائل پیدا کرنے والوں کے خلاف انہوں نے کوئی کارروائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں