کراچی کےبعض علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ 12گھنٹےتک پہنچ گیا

کراچی کے بعض علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ 12گھنٹےہوگیا۔کے الیکٹرک صارفین کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں رات 12 بجے کے بعد بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ تو اپنی جگہ اس کے ساتھ ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ طلب بڑھنے کے سبب لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں