کراچی :ڈیفنس فیز5 میں گاڑی سوارکی فائرنگ سےپولیس اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں گاڑی سوار خرم نثارکی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم اسلحہ کے زور پر خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تھانے لے جانے لگے تو اس نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کو قریب سے گولی ماری گئی، فائرنگ کے واقعے میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا۔ ڈیفنس فیز 5 میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم خرم نثار 5 نومبر کو سوئیڈن سے کراچی آیا تھا۔ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق فائرنگ خرم نثار نامی ملزم نے ہی کی تھی، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی برآمد کر لی ہے اور ملزم کے ایک ساتھی کو حراست میں لیا گیا ہے،۔ایس ایس پی کے مطابق شہید اہلکار نے ملزم پر جوابی فائرنگ بھی کی تھی۔پولیس کے مطابق ائیرپورٹس اور ہائی ویز حکام کو اس سلسلے میں آگاہ کردیا گیا ہے جب کہ عوام سے درخواست ہے ملزم کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو فوراؔؔ فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں