کراچی ٹیسٹ :نیوزی لینڈ 6وکٹوں کےنقصان پر440 رنز، پاکستان پردورنزکی برتری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 440 رنز بنالیے اور اسے پہلی اننگز میں پاکستان پر 2رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔، ٹام لیتھم 113، ڈیون کونوے 92 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کین ولیمسن 105 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔92 رنز پر آؤٹ ہونے والے پڈیون کونوے نے کہا کہ مایوسی ہوئی کہ لیتھم اور ولیمسن کی طرح سنچری اسکور نہ کر سکا لیکن ٹیم کی پوزیشن اچھی ہے تو مجموعی طور پر اتنا برا نہیں لگ رہا۔ڈیون کونوے نے کہا کہ میرا خیال ہے ہم سو، ڈیڑھ سو کی لیڈ حاصل کریں تو اچھا ہوگا،کوشش کریں گے کہ کل زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں۔ کیوی بیٹر کا کہنا تھا کہ اس وکٹ پر چوتھی اننگز میں بیٹنگ کرنا چیلنج ہوگا، وکٹ بگڑ رہی ہے، کریکس پڑ چکے ہیں، اسپن مل رہا ہے،کوشش کریں گے کہ جتنی بڑی لیڈ ہوسکے حاصل کریں کیوں کہ آگے چیلنجنگ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے لیے ریکارڈز بنانا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، کیویز کی جانب سے تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے پر فخر ہے۔ کونوے نے کہا کہ میچ سے قبل مقامی اسپنرز کے خلاف یہاں کی کنڈیشن پر پریکٹس نے مدد دی، کوشش رہی کہ اپنے پلان پر قائم رہیں،انگلینڈ جس طرح کی کرکٹ کھیل رہا، وہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں، انگلینڈ کے پاس کافی جارح مزاج بیٹرز موجودد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم مثبت کرکٹ کھیلیں،انگلینڈ کا ٹیسٹ اسٹائل سب کیلئے نیا ہے، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں