کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 354 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنالیے ہیں اور ابھی 29 رنز کا خسارہ باقی ہے۔گزشتہ روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 78 اور آغا سلمان 56 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔انگلینڈ کی ٹیم کو گزشتہ روز کھیلے گئے 3 اوورز میں زیک کرولی کا نقصان برداشت کرنا پڑا، کرولی کو محمد ابرار نے پہلے ہی اوور میں ایل بی ڈبلیو کر دیا تھا۔ انگلینڈ آج اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 7 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو بین ڈکٹ 4 اور اولی پوپ 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم 58 کے مجموعے پر پہلے بین ڈکٹ 26رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے اور پھر اگلی ہی گیند پر جو روٹ بھی سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 98 کے مجموعی اسکور پر اولی پوپ 51 رنز بنا کر بولڈ ہوئے اور اننگز میں محمد ابرار کا دوسرا شکار بنے جبکہ کھانے کے وقفے فوری بعد اسٹوکس 26 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ ہیرو بروک نے ایک اور شاندار اننگز کھیلتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور وہ 111 رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ ریحان احمد ایک رن بنا کر نعمان علی کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنالیے ہیں اور ابھی 29 رنز کا خسارہ باقی ہے۔ عبداللہ شفیق 14 اور شان مسعود 3 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
سعودیہ سے کراچی پہنچنے والے پانچ مسافروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت
اسرائیل پرتنقید کیوں کی،مسلمان خاتون رکن کوامریکا کے اہم پارلیمانی کمیٹی سےنکال دیا گیا
ملازمین میں 9 کروڑ ڈالر تقسیم
سابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سےپارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کرانےکےلئےآپریشن
پروفیسراب پڑھیں گے،محمد حفیظ نےجامعہ کراچی میں داخلہ لے لیا
چینی جاسوس غبارہ پکڑےجانےکےبعدامریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کادورہ چین منسوخ
کرپٹؤ کرنسی اسکینڈل:وقار ذکا مفرورقرار
آئی ایم ایف ہماری سوچ سےبہت زیادہ سخت شرائط عائد کررہا ہے،وزیراعظم
ہم جنسی پرستی کو فروغ دینے والا اسسٹنٹ کمشنر
اپیکس کمیٹی اجلاس:دہشت گردی کےخلاف پڑوسی ممالک سے بات کرنےکافیصلہ