کراچی میں گرین لائن بس سروس کا آغاز ہوگیا

کراچی میں گرین لائن میں سفر کا آغاز ہوگیا ہے، سرجا نی ٹاؤن بس ڈپو سے پہلی مسافر بس نمائش چورنگی کیلئے روانہ ہوئی۔پہلے مرحلے میں بائیس اسٹیشنز میں سے گیارہ اسٹیشن فعال کیے گئے ہیں، مسافروں کے لئے کم سے کم کرایہ پندرہ روپے سے پچپن روپے مقرر ہے۔بس سروس ابتدائی طور پر صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک چلے گی، اس دوران پندرہ دن آزمائشی طور پر اسی میں سے صرف پچیس بسیں چار گھنٹے کیلئے چلائی جائیں گی، دس جنوری سےگرین لائن بس سروس مکمل فعال ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق پاور ہاؤس، نمائش اسٹیشز سمیت11 اسٹیشنز پر تعمیراتی کام جاری ہے جبکہ پٹیل پاڑہ، ناظم آباد،گلبہار اسٹیشنزپر تعمیراتی کام باقی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 10 دسمبر کو گرین لائن منصوبے کا افتتاح کیا تھا، اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزرا اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔گرین لائن راہداری 22 کلومیٹر طویل ہے اور ہر بس میں 200 سے 250 افراد کے سفر کرنے گنجائش موجود ہے، منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں