کراچی میں ڈاکوشہری سے53 لاکھ روپے لوٹ کر باآسانی فرار

کراچی میں ڈاکومنی ایکسچینج سے 53 لاکھ روپے لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے۔پولیس کےمطابق ملزمان نے گاڑی کا پیچھا آئی آئی چندریگر روڈ سے کیا اور شہری سے رقم چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واردات جناح اسپتال کے قریب شاہراہ فیصل پر ہوئی جس دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے 48 سالہ نصیب جان زخمی ہوگیا۔ پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں