کراچی میں نئی حلقہ بندیاں،26 ٹاؤنزاور233 یونین کمیٹیاں

کراچی محکمہ بلدیات سندھ نے صوبائی دارالحکومت کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن جاری ‏کیا ہے جس کے مطابق شہر میں 26ٹاؤنز اور 233 یونین کمیٹیز ہوں گی۔گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کورنگی میں37 یونین کمیٹیز اور 5ٹاؤنز بنائےجائیں گے جب کہ ضلع جنوبی ‏میں 2 ٹاؤنز اور 26یونین کمیٹیز ہوں گی۔ضلع غربی میں3 ٹاؤن کونسلز اور 26 یونین کمیٹیز بنائی جائیں گی۔ ضلع ملیر میں 30یونین کمیٹیز، گڈاپ، ابراہیم ‏حیدری، ملیرٹاؤن ہوں گے۔ ضلع وسطی میں45یونین کمیٹیزکی تعدادکم کردی گئی،5 ٹاؤنزہوں گے۔ضلع کیماڑی میں26 یونین کمیٹیز اور 3ٹاؤنز بنائےجائیں گے۔ضلع شرقی میں سعید غنی کےحلقہ انتخاب میں ‏چنیسرٹاؤن بنا دیا گیا ہے۔ ضلع شرقی میں43یونین کمیٹیز اور 5ٹاؤنز بنائےجائیں گے۔شہید بےنظیر آبادمیں 10ٹاؤن کمیٹیاں اور سانگھڑمیں17ٹاؤن کمیٹیاں ہوں گی۔ نوشہروفیروز میں 12 اور حیدرآباد ‏میں 10 ٹاؤن ہوں گے۔ جامشورو میں 9 اور مٹیاری میں8 ٹاؤن کمیٹیاں ہوں گی۔ دادو میں 9، ٹنڈومحمدخان میں7 ‏اور ٹنڈوالہ یار میں4 ٹاؤن کمیٹیاں ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں