کراچی میں شدید گرمی ،درجہ حرارت 42 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں آج سال کا گرم ترین دن رہامحکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 42 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد رہا۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج درجہ حرارت مئی کے اوسط سے 7 ڈگری زیادہ رہا، مئی کا اوسط درجہ حرارت 35ا عشاریہ8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی 1938 کو درجہ حرارت کا ریکارڈ 47 اعشاریہ8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، آج یہ 42 اعشاریہ 8 رہا۔سردار سرفراز کے مطابق کل سے کراچی کے درجہ حرارت میں 2 سے 3ڈگری کمی کا امکان ہے، یوں درجہ حرارت 38 سے 36 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں