کراچی میں بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت کےلیےملتوی کردیےگئے

کراچی میں بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے گئے۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے غور کیا گیا اور سندھ حکومت کے مؤقف کو بھی زیر غور لایا گیا۔الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کے مؤقف اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر کراچی میں بلدیاتی انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن نےکراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہر ممکن کوشش کی، بلدیاتی انتخابات کے لیے گزشتہ روز سیکرٹری وزارت داخلہ سے میٹنگ کی گئی، وزارت داخلہ سے انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے فوج اور رینجرز کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا تھا، وزارت داخلہ نے مطلع کیا کہ پولیس نفری کی کمی کے پیش نظر فوج اور رینجرز پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی نہیں دے سکتے۔الیکشن کمیشن کے مطابق تحریری طور پر بتایا گیا کہ فوج اور رینجرز بطور کوئیک رسپانس فورسز دستیاب ہوں گے، سندھ حکومت نے بتایا تھا کہ کراچی کے اکثر پولنگ اسٹیشنز یا تو حساس یا انتہائی حساس ہیں لہٰذا الیکشن کمیشن کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کہ فی الحال انتخابات ملتوی کردیےجائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں