کراچی میں آج گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان

کمحکمہ موسمیات نے کراچی میں آج 4 جنوری سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز منگل 4 جنوری سے کراچی میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 7 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے سردی کی شدت مزید بڑھے گی۔صبح کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 18 ڈگری اور موسم ابر آلود رہا، جب کہ ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلتی رہیں۔ دن میں کراچی کا درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوائیں 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کا موسم مزید 2 سے 3 روز تک ابر آلود رہے گا۔ ایران سے آنے والا ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم آج شام تک کراچی کو متاثر کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں