کراچی:میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کےقریب دھماکہ،ایک خاتون جاں بحق 12 افراد زخمی(ویڈیو)

کراچی کے علاقے میمن مسجد بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دھماکا کھارادر پولیس اسٹیشن کی حدود میں میمن مسجد کے قریب اقبال کلاتھ مارکیٹ میں ہوا۔ دھماکے کے بعد کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی جس پر اب قابو پالیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکے میں کھارادر تھانے کی پولیس موبائل تباہ ہوگئی، پولیس موبائل جیسے ہی موٹر سائیکل کے قریب آئی دھماکا ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔دھماکے کے نتیجے میں موقع پرموجود متعدد موٹر سائیکلز کو نقصان پہنچا جبکہ موقع پر موجود ایک پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں موقع پرموجود متعدد موٹر سائیکلز کو نقصان پہنچا جبکہ موقع پر موجود ایک پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا دھماکے سے کچھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، سول اسپتال میں خاتون سمیت 12 زخمی پہنچائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں