کراچی صارفین کیلئےبجلی ایک روپے7 پیسےمہنگی کرنےکی منظوری

نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی ایک روپے7 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔بجلی اکتوبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ صارفین سے یہ اضافہ جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔بجلی کی قیمت میں اس اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ کراچی کے صارفین دسمبر کے بلوں میں ستمبر کی فی یونٹ پونے4 روپے ایڈجسٹمنٹ بھی ادا کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں