کراچی: سی ویوساحل پرسمندر میں نہاتے ہوئے3 افراد ڈوب گئے

کراچی سی ویو کے علاقے میں گزشتہ روز 3 افراد ڈوب گئے- امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں میں سے ایک شخص کی لاش نکالی جاچکی ہے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ سمندر میں ڈوبنے والے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔علاقہ مکین کے مطابق گلشن حدید کےرہائشی 11لڑکے سمندر میں نہانےگئے اور تیز لہوں کے سامنے خود پر قابو نہ رکھتے ہوئے دو لڑکے ڈوب گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور انتظامیہ کو فوری طور پر واقعے کی اطلاع دی گئی لیکن کسی نے بھی ان کی مدد نہیں کی، تاہم رات گئے دو بجے18سالہ سونو کی لاش نکالی لی گئی۔جبکہ آج کلفٹن سی ویو پر ایک اور نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع ملی ہے، فیصل نامی نوجوان کے اہلخانہ سی ویو پرپہنچ گئے، ریسکیوادارہ ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش میں مصروف عمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں