کراچی بلدیاتی الیکشن:دوبارہ گنتی پرجماعت اسلامی کی ایک اورنشست کا نتیجہ تبدیل

کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں اعتراضات پر صفورا کی یو سی 8 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی جس کے نتیجے میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار کو فاتح قرار دیا گیا جبکہ ابتدائی طور پر فاتح قرار دی گئی جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر آ گئی۔ادھرپی ٹی آئی کی جانب سے ضلع دادو میں انڈس ہائی وے پر 41 گھنٹوں سے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا، پی ٹی آئی رہنما نیاز علی برڑو کی گرفتاری اور میہڑ کے 8 وارڈز کے سرکاری نتائج روکنے کے خلاف انڈس ہائی وے پر دھرنا دیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے رہنما صداقت علی جتوئی کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ 8 وارڈز کے روکے گئے سرکاری نتائج جاری کردیے گئے ہیں اور پی ٹی آئی کے آٹھوں کونسلرز کامیاب قرار پائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں