کراچی اورحیدرآباد میں انسدادپولیو مہم ،46 لاکھ 60 ہزار بچوں کوقطرےپلائےجائیں گے

کراچی اور حیدرآباد میں ایک ہفتے پر مشتمل انسداد پولیو مہم جاری ہے جس کے دوران 46 لاکھ 60 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ یہ مہم کراچی اور حیدر آباد ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی تھی۔سندھ میں پولیو سے متعلق ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق 29 جنوری کو ختم ہونے والی مہم کے دوران ایک اندازے کے مطابق 5 سال سے کم عمر کے 49 لاکھ 67 ہزار 244 بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول کے ساتھ پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔عہدیدار نے بتایا کہ تقریباً 27 ہزار پولیو ورکرز اور عملے کے ساتھ 30 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے جو کراچی اور حیدرآباد کے بالترتیب 7 اور 9 اضلاع میں مہم کے دوران فرائض انجام دیں گے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں