: کراچی میں گرین لائن بس پر نامعلوم افراد کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا، جس سے بس کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔گرین لائن بس کی انتظامیہ نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ گرین لائن بسوں پر کئی روز سے پتھراؤ جاری ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی عمل میں لائے۔ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے گرین لائن بس پر پتھراؤ کرنے کے واقعات نمائش سے سرجانی کے درمیان 4 مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے پیش آئے ہیں۔دوسری جانب سندھ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ گرین لائن بس روٹ کے اطراف میں قائم کچی آبادی میں رہائش پذیر 2/3 چھوٹے بچوں نے شرارت میں گرین لائن بس پر پتھراو کیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر متعلقہ ایس ایچ او کو پتھراو کرنے والے بچوں کی تلاش کی ہدایت کی ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے روٹ پر لگنے والے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اطراف میں پولیس پیٹرولنگ بڑھانے اور علاقوں میں اس طرح کی سرگرمیوں سے باز رہنے کے نوٹس بھی جاری کرنے کی ہدایت کی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی پولیس عوام کے تحفظ کی امین ہے اسکے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں
ویڈیو گیمزسے بچوں کی ذہانت میں اضافہ
عمرسرفراز چیمہ کی درخواست پراعتراض ختم،لارجر بنچ تشکیل دینےکی ہدایت
عدلیہ اپنےکام سےکام رکھے،ورنہ خودحکومت کرلیں،مولانا فضل الرحمن کی سخت تنقید
ملک ریاض سےریکور کی گئی رقم پربریفنگ دی جائےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نیب کوحکم
ماریوپول میں 1700 سےزائد یوکرینی فوجیوں نےہتھیار ڈال دیے،روس کادعوی
ترک نژاد جرمن باکسر موسی یامک دوران فائٹ انتقال کرگیا
امریکا میں عمران خان کےدورہ روس کا دفاع کرنےپربلاول بھٹوکی تعریف
وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سپریم کورٹ کوجوابدہ نہیں ہیں، عرفان قادر
بھارتی پنجاب کانگریس کےسابق صدرنوجوت سنگھ سدھوکو1 سال قید کی سزا
سپریم کورٹ نےہائی پروفائل مقدمات میں تقرروتبادلوں پر پابندی عائد کردی