بجلی کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے مسلح افراد کی جانب سے عملے کو دھمکیاں دینے اور بھتے کا مطالبہ کیے جانے پر حکومت سندھ سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔حکومت سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ضلع ملیر میں کام کرنے والے عملےکو نامعلوم مسلح افراد نے دھمکیاں دیں اور رقم کا مطالبہ کیا، نامعلوم مسلح افراد منصوبے پر کام کرنے والے سب کانٹریکٹرز سے بھی رقم طلب کر رہے ہیں۔ بجلی کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن پر کام کرنے والی چینی کمپنی کی جانب سے حکومت سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کمپنی ٹی پی 1000 منصوبے میں گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر پر کام کر رہی ہے۔چینی کمپنی نے حکومت سندھ کو لکھے خط میں کہا کہ پولیس اور رینجرز کو بھی خط لکھ کر آگاہ کر چکے ہیں، ٹرانسمیشن لائن اپ گریڈیشن منصوبے کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اقدامات کیے جائیں۔
اپیکس کمیٹی اجلاس:دہشت گردی کےخلاف پڑوسی ممالک سے بات کرنےکافیصلہ
مرغیوں کےانڈے کورونا وائرس کےعلاج میں موثر ثابت
ہم جنس پرستی کےایجنڈےکوپھیلانےپرماریہ بی کی سجل علی پرسخت تنقید
بورڈچاہتا ہےکہ میں ان سےمعافی مانگوں اورکمنٹری کیلیے درخواست دوں،رمیزراجہ
امریکاکےبہیبانہ تشددکانشانہ بننےوالےپاکستانی قیدی گوانتاناموبےجیل سےرہا،بیلیزمنتقل
کتے نےمالک کو گولی مارکر قتل کردیا
امریکا کےاوپردوروز سےپرواز کرنےوالےچینی غبارے کو گرانےکاحکم،فوجی حکام کا انکار
پی ٹی آئی کا اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار
عمران خان ضمنی انتخاب نہیں لڑیں گے،پی ٹی ائی کےسابقہ ارکان اسمبلی کوحصہ لینےکی ہدایت
عمران حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے،اسد عمر