کراچی:ن لیگی رہنما گرین لائن کاافتتاح کرنےپہنچ گئے،رینجرز نےروک دیا

لائن کے افتتاح کی کوشش،رینجرز پہنچ گئی کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 7 میں ن لیگی رہنما گرین لائن منصوبے کا افتتاح کرنے پہنچے تو رینجرز اہلکاروں نے انہیں روک دیا۔ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے جمعرات 9 دسمبر کو گرین لائن کا علامتی افتتاح کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس موقع پر رینجرز نے ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرین لائن برج پر جانے سے روک دیا۔ شدید دھکم پیل کے دوران لیگی رہنما احسن اقبال کو ڈنڈا پڑ گیا، جب کہ محمد زبیر کو بھی دھکے لگے۔برج پر جانے کی کوشش کے دوران ن لیگیوں کی رینجرز اور پولیس سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ن لیگ کی جانب سے کراچی گرين لائن کا علامتی افتتاح کا دعویٰ کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی میں امن قائم کیا۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز اور پولیس کو حملہ آور ہونے کا حکم دیا گیا۔ اس موقع پر اپنی زخمی انگلی میڈیا کو دکھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ گرین لائن میں میرا خون بھی شامل ہوگیا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو کراچی آرہے ہیں۔ اسد عمر کے مطابق وزیر اعظم گرین لائن جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے آزمائشی آپریشن کا افتتاح کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں