کراچی:موٹرسائیکل سوارفیملی نالےمیں گرنےسےاہلیہ جاں بحق،2 ماہ کا بچہ لاپتہ

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار فیملی نالے میں گرنے سے اہلیہ جاں بحق ہو گئی جبکہ 2 ماہ کے بیٹے کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز نالے میں گرنے والے موٹر سائیکل سوار دانش اور اس کی ایک سال کی بیٹی کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ نالے سے دانش کی اہلیہ ثمن کی لاش ملی۔نالے میں گر کر لاپتہ ہونے والے دانش کے 2 ماہ کے بیٹے اذلان کی تلاش گزشتہ روز اندھیرے کے باعث روک دی گئی تھی جسے صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔شادمان ٹاؤن نالہ طویل عرصے سے زیر تعمیر ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ نالے پر حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا

اپنا تبصرہ بھیجیں