کابینہ اجلاس کی صدارت کرنےوالےعثمان بزدار سےسکیورٹی واپس لےلی گئی

گورنر پنجاب کی جانب سے استعفیٰ مسترد کیے جانے کے بعد کابینہ اجلاس کی صدارت کرنے والے عثمان بزدار سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔آج عثمان بزدار پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے لیے سکیورٹی کے افراد کے ساتھ پنجاب اسمبلی پہنچے تھے جہاں انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کی تھی۔تاہم اطلاعات ہیں کہ حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کی اطلاع ملنے کے بعد عثمان بزدار کے ساتھ موجود سکیورٹی اہلکار وہاں سے چلے گئے۔عثمان بزدار کی سکیورٹی کے دو سے تین افراد کو پنجاب اسمبلی چھوڑا گیا جن کے ساتھ وہ اسمبلی سے روانہ ہوئے۔اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ سے سکیورٹی واپس لے لی گئی تو انہوں نے کہا کہ اپنے اسٹاف کو کچھ واپس بھیجا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں