کاؤنٹی کرکٹ:حارث رؤف کے5 شکار،شاہین آفریدی کی میچ میں 4 وکٹیں

 انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے میچز میں حارث رؤف کے 5 شکار جب کہ شاہین آفریدی نے میچ میں 4 وکٹیں اڑا دیں۔انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں کینٹ کیخلاف یارکشائر کے لیے حارث رؤف نے پہلی اننگز میں 14 اوورز میں 65 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔ناٹنگھم شائر کیخلاف ووسٹرشائر کے اظہر علی دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے، وہ اس بار 5 رنز بناسکے جبکہ ان کی پہلی اننگز 6 پر تمام ہوگئی تھی، ڈرہم سے میچ میں سسیکس کے محمد رضوان 5 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، دوسرے اینڈ پر چیتشور پجارا 128 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔دوسرے دن لنکا شائر کیخلاف محمد عباس نے بھی 3 وکٹیں اڑادیں، حسن علی نے حریف ٹیم کے لیے دوسری اننگز میں ایک وکٹ لے کر میچ میں شکاروں کی تعداد 4 کرلی، وہ ابتدائی دن 3 وکٹیں اڑاکر نمایاں رہے تھے، لیسٹرشائر کیخلاف مڈل سیکس کے شاہین نے دوسری اننگز میں بھی عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھا، انھوں نے 3 اوورز میں ایک رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا

اپنا تبصرہ بھیجیں