ڈیفنس لاہورمیں طالبہ پرتشددکامعاملہ،تحقیقات مکمل،اسکول رجسٹریشن منسوخ کرنےکی سفارش

اسکارزڈیل اسکول ڈیفنس لاہور میں تشدد کا نشانہ بنائی جانے والی طالبہ کے معاملے پر سی ای او ایجوکیشن لاہور نے انکوائری رپورٹ ڈی سی لاہور کو ارسال کر دی ہے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق اسکول کےکیفے ٹیریا کے داخلی راستے پرکیمرے نصب نہیں تھے اور لڑائی جھگڑا کرنے والی طالبات آپس میں دوست تھیں۔رپورٹ میں واقعہ کی وجہ بتائی گئی کہ واقعہ اسکول سے باہر اسٹوڈنٹ پارٹی کی تصاویر والدین کے ساتھ شیئرکرنے پرپیش آیا۔انکوائری افسران نے اسکول کو 6 لاکھ روپےجرمانہ اور اسکول کی رجسٹریشن معطل کرنے کی بھی سفارش کی ہے جب کہ رپورٹ میں تشدد کرنے والی طالبات کے نام اسکول سےخارج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔انکوائری ڈی او زنانہ ایلیمنٹری ایجوکیشن لاہور،ڈپٹی ڈی او کینٹ اورڈپٹی ڈی او ماڈل ٹاؤن نے کی۔ ڈی سی لاہور محمد علی کل سفارشات کی روشنی میں اسکول کی رجسٹریشن معطل کرنے یاجرمانےکافیصلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں