ڈھاکا ٹیسٹ:میچ کےتیسرے روز بھی بارش

ڈھاکا میں شدید بارشوں کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز کا کھیل ختم کردیا گیا۔ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ایک اوور کا کھیل بھی ممکن نہ ہوسکا، دوسرے روز بارش کے باعث محض 6.2 اوورز ہی کرائے جاسکے تھے جبکہ پہلے روز بھی بارش کے باعث 57 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز 98 اوورز کرائے جائیں گے جبکہ بنگلادیشی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے شروع ہوگا۔میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا، عبداللہ شفیق 25 اور عابد علی 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اور اظہر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے باالترتیب 71 اور 52 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 118 رنز کی پارٹرشپ قائم کی۔ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنارکھے ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے دونوں وکٹیں تیج الااسلام نے حاصل کیں جبکہ اور کوئی بولر وکٹ لینے میں ناکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں