ڈاکٹرمرتضیٰ سید قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک مقرر

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک کے سینئر ترین ڈپٹی گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید کو قائم مقام گورنر مقرر کردیا گیا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے ، قانون کے مطابق نئی تعیناتی تک سینئر ترین ڈپٹی گورنر عہدہ سنبھالیں گے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مرتضیٰ سید کا آئی ایم ایف کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے، وہ ایک معروف ماہر معاشیات ہیں جو گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ میعاد ختم ہونے پر ان کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں