ڈاکوعامر خان سے پونےدوکروڑ مالیت کی گھڑی چھین کر فرار

ڈاکوؤں نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے اسلحہ کے زور پرقیمتی گھڑی چھین لی- عامر خان ایسٹ لندن کے علاقے لیئٹن میں اپنی بیوی فریال کےساتھ سڑک کراس کررہے تھے کہ اچانک 2 ڈاکو سامنے آگئے اور ان کے سر پر بندوق تان لی۔عامر خان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ڈاکوگاڑی میں باآسانی فرار ہوگئے۔گھڑی کی قیمت پاکستانی روپے میں تقریباً پونے 2 کروڑ روپے تھی، یہ گھڑی 19 قیراط روز گولڈ سے بنائی گئی تھی جس پر 719 ہیرے جڑے ہوئے تھے۔اپنی گھڑیوں کی سوشل میڈیا پر نمائش کرنیوالے عامر خان اپنی اہلیہ فریال کے ساتھ آکسفورڈ اسٹریٹ پر شاپنگ کرکےلیئٹن لوٹے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں