ڈاؤاسپتال میں کینسرمریضوں کےلیےکم قیمت پرکیموتھراپی کا آغاز

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (ڈی یو ایچ ایس) نے اوجھا کیمپس میں کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے کم قیمت پر کیموتھراپی کی خدمات فراہم کرنا شروع کردی ہیں۔ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ڈاکٹر مریم کا کہنا ہے کہ ڈاؤ ہسپتال میں یہ سہولت فراہم کرنا واقعی بڑی بات ہے جب کہ اس سے قبل ہم کینسر کے غریب مریضوں کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر اور کراچی انسٹیٹیوٹ آف ریڈیو تھراپی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن سمیت دیگر ہسپتالوں میں ریفر کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ایسے خاندان جو پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگا علاج کروا سکتے ہیں انہیں مختلف نجی ہسپتالوں کو ریفر کیا جا رہا تھا۔ ڈاکٹر مریم کے مطابق ڈاؤ ہسپتال میں کیموتھراپی کی قیمت دیگر پرائیویٹ ہسپتالوں کے مقابلے میں بہت کم ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ چھاتی اور رحم کے کینسر کے مریضوں سمیت تمام ضرورت مند مریضوں کو کیموتھراپی کی خدمات پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں