چین میں برف سے بنی فیصل مسجد توجہ کا مرکز

چین کےآئس فیسٹیول میں پاکستان کی فیصل مسجد کا برف سے بنا مجسمہ توجہ کا مرکز بن گیا۔ چین کے سرد ترین شہر ہربن میں برف کے مجسموں کا دنیا کا مقبول ترین تھیم پارک ہے، یہ 8 لاکھ 10 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے، اس میں سیاحوں کے لیے 100 سے زیادہ برف سے بنی پرکشش عمارتیں ،مجسمے ، سلائیڈز اور تفریحی کے لیے کافی چیزیں موجود ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق اس آئس پارک میں تقریباً 8 تفریحی مقامات بھی ہیں جہاں شہریوں کا داخلہ بالکل مفت ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی اس آئس فیسٹیول میں برف سے بنی عمارتیں جہاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں وہیں رواں سال اس میں پاکستان کی مشہور فیصل مسجد کا برف سے بنا مجمسہ بھی شہریوں کے دلوں میں گھر کر کررہا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس برف سے بنے مسجدکے مجسمے کی تیاری میں 2 ہزار 300 مکعب میٹرز برف استعمال کی گئی ہے۔اس مجسمے کو خوبصورت رنگوں کی روشنیوں سے سجایا گیا ہےجس کے سامنے بڑی تعدادمیں شہری تصاویر بھی بنارہے ہیں۔واضح رہے کہ ی آئس فیسٹیول ہر سال دسمبر سے فروری کے آخر تک جاری رہتا ہے، جہاں پوری دنیا سے سیاح سیر کرنے پہنچتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں