چینی ساختہ فلائنگ کار دبئی میں متعارف

چینی ساختہ فلائنگ کار نے دبئی میں پہلی بار عوام کے سامنے اڑان بھری، جس میں 2 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش اور رفتار 130 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔چینی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ایکس پینگ انکارپوریشن کی تیار کردہ ”اڑنے والی کار“ نے متحدہ عرب امارات میں اپنی پہلی عوامی پرواز کی۔کمپنی بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرانے کیلئے الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔ چینی کمپنی کی ایکس 2 نامی اس فلائنگ کار میں 2 افراد بیٹھ سکتے ہیں اور یہ عمودی طور پر پرواز اور لینڈنگ کرسکتی ہے، اس کے ہر کونے میں چھوٹے ڈرون کی طرز پر 2، 2 پر لگے ہوئے ہیں اور یہ بجلی سے چلتی ہے۔رپورٹ کے مطابق نمائشی پرواز کو بلا کسی انسان کے سر انجام دیا گیا۔ فرم کا کہنا ہے کہ اس نے جولائی 2021ء کو انسانوں کے سوار ہونیوالی پرواز بھی سر انجام دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں