وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل کردیا جب کہ آئی جی پولیس نے بھی اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔پنجاب میں عبداللہ خان سنبل کو چیف سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ عبداللہ خان سنبل کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 23ویں کامن سے ہے، جو فنانس اور ایڈمنسٹریشن کے شعبوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ عبداللہ خان سنبل مختلف محکموں میں اہم عہدوں پر خدمات کے علاوہ یڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ اور کمشنر لاہور فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔نئے چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری اطلاعات اور کمشنر ساہیوال کے عہدوں پر بھی تعینات رہے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا دیا ہے، جس کے بعد وہ اقوام متحدہ میں بطور ایڈوائزر پولیس کا چارج سنبھالیں گے۔ آئی جی پولیس کی جانب سے چارج چھوڑنے کے حوالے سے رپورٹ سیکرٹری سروسسز کو ارسال کردی گئی ہے، جس کے بعد غلام رسول زاہد کو قائم مقام آئی جی پنجاب کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔ غلام رسول زاہد ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب تعینات ہیں۔ان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 19 ویں کامن سے ہے۔ ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد نے 1991ء میں پولیس سروس آف پاکستان جوائن کی۔
اپیکس کمیٹی اجلاس:دہشت گردی کےخلاف پڑوسی ممالک سے بات کرنےکافیصلہ
مرغیوں کےانڈے کورونا وائرس کےعلاج میں موثر ثابت
ہم جنس پرستی کےایجنڈےکوپھیلانےپرماریہ بی کی سجل علی پرسخت تنقید
بورڈچاہتا ہےکہ میں ان سےمعافی مانگوں اورکمنٹری کیلیے درخواست دوں،رمیزراجہ
امریکاکےبہیبانہ تشددکانشانہ بننےوالےپاکستانی قیدی گوانتاناموبےجیل سےرہا،بیلیزمنتقل
کتے نےمالک کو گولی مارکر قتل کردیا
امریکا کےاوپردوروز سےپرواز کرنےوالےچینی غبارے کو گرانےکاحکم،فوجی حکام کا انکار
پی ٹی آئی کا اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار
عمران خان ضمنی انتخاب نہیں لڑیں گے،پی ٹی ائی کےسابقہ ارکان اسمبلی کوحصہ لینےکی ہدایت
عمران حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے،اسد عمر