پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کردیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار کلین سوئپ شکست کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کردیا گیا، یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کا چارج سنبھال چکے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی 2019ء کے آئین کو منسوخ کرنے اور نجم سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی کو محکمانہ ڈھانچے کی بحالی پر کام کرنے کے مکمل اختیارات دینے کے بعد رمیز راجا اور ان کے بورڈ کو ہٹا دیا تھا۔ مزید پڑھیں: پی سی بی کا 2014 والا آئین بحال، 14رکنی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہوں گے واضح رہے کہ سال 2020ء میں محمد وسیم کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بنایا گیا تھا، انہوں نے سال 1996ء سے 2000ء تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 18 ٹیسٹ اور 25 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رکھے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر قومی ٹیم کو بدترین شکست ہوئی تھی جس کے بعد چیف سلیکٹر غلط فیصلوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں تھے۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ازخود منظور ہوکر قانون بن گیا، نوٹیفکیشن جاری
جس بینچ پرپارلیمنٹ نےعدم اعتماد کیااس کےسامنے کیسے پیش ہوجاؤں،فضل الرحمن
عدالت 14 مئی کو الیکشن کرانے کا فیصلہ واپس نہیں لے گی، چیف جسٹس
“آئین پاکستان” موبائل ایپلی کیشن کا اجرا
جنوبی کوریا کےمعروف پاپ گلوکارمون بن25 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
گل قند کےفوائد
گرل فرینڈ ملنےمیں دشواری،امریکی شخص نےقد لمباکرنےپر ایک کروڑ35 لاکھ خرچ کر دیے
عمرہ زائرین کی گاڑی کوحادثہ،9 پاکستانی جاں بحق
ہمارےکارکنوں کوگرفتارکرکےان کےسافٹ ویئراپ ڈیٹ کیےجا رہےہیں،عمران خان
چوہدری انوارالحق بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب