چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ( ر) مزمل حسین نے استعفیٰ دیدیا

چیئرمین واپڈالیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین عہدے سے مستعفی ہو گئے ، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہبازشریف کو ارسال کردیاہے ۔ چیئرمین واپڈالیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین نے اپنے استعفی میں وزیراعظم کو بتایا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کام جاری نہیں رکھ سکتے-یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے اگست 2016 میں چیئرمین واپڈا تعینات کیا تھا اور بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان کی مدمت ملازمت میں توسیع کر دی تھی ، انہوں نے متعدد بڑے پراجیکٹ جن میں نیلم جہلم ، منگلااپ ریزنگ شامل ہیں ، مکمل کروائے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں