چہرے پر دانوں کو جلد ختم کرنے کیلئے بعض خواتین ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرتی ہیں ۔ٹوتھ پیسٹ دانوں کے لیے مؤثر ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں خشک کرنے والے اینٹی بیکٹیریل کمپاؤنڈز موجود ہوتے ہیں، تاہم جب چہرے کی دیکھ بھال کی بات آتی ہے تو ٹوتھ پیسٹ میں موجود اجزاء سے فوائد سے زیادہ خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ ٹوتھ پیسٹ میں ایک اینٹی بیکٹیریل ایجنٹ ہوتا ہے جسے ٹرائیکوسن کہتے ہیں،2017 میں، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ٹرائیکلوسن کوصابن،ہینڈ واش میں شامل کرنے پر پابندی لگا دی کہ کیوں کہ یہ یہ تھائروائڈ ہارمون کی سطح کو کم کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ ٹوتھ پیسٹ میں بہت سے اجزاء(جیسے گلیسرین،کیلشیئم کاربونیٹ ،سوڈیم بائی کاربونیٹ وغیرہ) شامل ہوتے ہیں جو دانتوں کی صحت کو تو فائدہ پہنچاتے ہیں لیکن اگر اسے جلد پر لگایا جائے تو یہ نقصان دہ ہوتے ہیں۔ چہرے کے دانوں سے پھر کیسے چھٹکارا پایا جائے؟ سب سے پہلے تو چہرے پر نکلنے والے دانوں کو ہاتھ سے پھاڑنا نہیں چاہیے ، یہ چہرے پر ایکنی میں اضافے کا سبب بنتا ہے، اس کے بعد متاثرہ جگہ کو ہلکے کلینزر سے دھو لیں اور پھر صاف تولیے سے اس جگہ کو خشک کریں۔ جن لوگوں کو چہرے پر ایکنی ہوتی ہے وہ ٹوٹکے کرنے کے بجائے ماہر امراض جلد سے مشورہ ضرور کریں۔
اپیکس کمیٹی اجلاس:دہشت گردی کےخلاف پڑوسی ممالک سے بات کرنےکافیصلہ
مرغیوں کےانڈے کورونا وائرس کےعلاج میں موثر ثابت
ہم جنس پرستی کےایجنڈےکوپھیلانےپرماریہ بی کی سجل علی پرسخت تنقید
بورڈچاہتا ہےکہ میں ان سےمعافی مانگوں اورکمنٹری کیلیے درخواست دوں،رمیزراجہ
امریکاکےبہیبانہ تشددکانشانہ بننےوالےپاکستانی قیدی گوانتاناموبےجیل سےرہا،بیلیزمنتقل
کتے نےمالک کو گولی مارکر قتل کردیا
امریکا کےاوپردوروز سےپرواز کرنےوالےچینی غبارے کو گرانےکاحکم،فوجی حکام کا انکار
پی ٹی آئی کا اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار
عمران خان ضمنی انتخاب نہیں لڑیں گے،پی ٹی ائی کےسابقہ ارکان اسمبلی کوحصہ لینےکی ہدایت
عمران حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے،اسد عمر